میانمار،7اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): میانمار کے ایک حکومتی کمیشن نے اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ ایسے الزامات مسترد کر دیے ہیں کہ ملکی سکیورٹی دستے راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف منظم جرائم میں ملوث ہیں۔ ملکی نائب صدر نے ایک کمیشن کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثبوت نہیں ملے کہ گزشتہ برس راکھین میں جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملکی فوج انسانیت کے خلاف مظالم یا نسل کشی کی مرتکب ہوئی۔ انہوں نے ان الزامات کو بھی مسترد کر دیا کہ ملکی دستے اجتماعی زیادتیوں میں ملوث تھے۔ تاہم انسانی حقوق کے اداروں نے اس حکومتی رپورٹ کی غیر جانبداریت پر شکوک ظاہر کیے ہیں۔